22 مارچ، 2023، 1:50 PM

یمن، صوبۂ الجوف میں عرب اتحاد کے ڈرون طیارہ تباہ

یمن، صوبۂ الجوف میں عرب اتحاد کے ڈرون طیارہ تباہ

یمن پر عرب اتحاد کی جارحیت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فضائیہ کی دفاعی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر ایک جارح فوجی ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمنی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج (انصار اللہ) کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ "آج (منگل) دوپہر کے وقت، یمنی فوج کے فضائی دفاع نے چین کے بنائے گئے ایک جنگی ڈرون (ونگ لونگ 2) کو روکا، جو کہ عرب جارح اتحاد سے تعلق رکھتا تھا اور اسے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران مار گرایا ہے۔

انصاراللہ یمن آرمی اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ "اس ڈرون کو اندرون ملک تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا"۔

یحییٰ سریع نے مزید واضح کیا کہ "جارح اتحاد کی طرف سے یمن کی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی صورت میں، یمنی مسلح افواج (انصار اللہ) جارحین کی طرف سے یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ تیار اور چوکس ہیں۔

News ID 1915433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha